روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) جشن کے پانچویں ایڈیشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 3,000 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔
اس تقریب کے دوسرے دن کی سرگرمیوں کا آغاز طالبات کی جانب سے رسم حلف برداری سے شروع ہوا۔
تقریب کے دوران طالبات کی طرف سے دہرائے گئے الفاظ میں شامل تھا، "میں عہد کرتی ہوں کہ میں اپنی ذمہ داری کی عزت و حرمت کا پاس رکھوں گی ... اور دینی احکام اور اپنی مذہبی کی اقدار کی پاسداری کروں گی... اور اپنے رب، اپنے نبی اکرم اور آئمہ علیہم السلام کی اطاعت کرنے کی کوشش کروں گی..."
شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا کے اسکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے ضمن میں منعقد کردہ تقریب کے دوسرے دن کی سرگرمیاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ الکلینی کمپلیکس کے احاطے میں شروع کی گئیں تھیں۔
شیخ الکلینی کمپلیکس میں "فاطمی گلاب" پروجیکٹ کے دوسرے دن کی سرگرمیوں میں بھی متعدد اسکولوں کی طالبات، والدین اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔