(الورود الفاطميه) پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی تقریب کے دوسرے دن کی سرگرمیاں بھی اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے تحت منعقد کی جانے والی تقریب کے دوسرے دن کی سرگرمیاں بھی اختتام پذیر ہو چکی ہیں جس میں کربلا کے مختلف اسکولوں کی مزید 3000 سے زائد طالبات نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں بہت سی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں نامور شاعر محمد الیاسری کی شرکت اور ان کی جانب سے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنا، العمید تعلیمی گروپ کی طالبات کی طرف سے (پردہ اور شیطان) کے عنوان سے پیش کردہ تھیٹر پرفارمنس، روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ فلم (الورود الفاطمية في دقائق) اور (یہ میرا پردہ، میری پہچان اور میرا پیغام) کے عنوان سے ایک سرگرمی شامل تھی۔ دوسرے دن کی سرگرمیوں کا اختتام بھی شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سےایک خوبصورت ترانے کے ساتھ ہوا۔

یہ تقریب شیخ الکلینی کمپلیکس میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کربلا گورنریٹ کے تعاون سے (من نهج الزهراء حجابي وبزينب اقتدائي) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی جس میں پہلے روز کی تقریب میں 3000 اور دوسرے روز منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی 3000 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

شیخ الکلینی کمپلیکس میں "فاطمی گلاب" پروجیکٹ کے دوسرے دن کی سرگرمیوں میں میں بھی متعدد اسکولوں کی طالبات، والدین اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: