العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی نے ترکی میں سماجی اور انسانی علوم پر منعقد کردہ چوتھی بین الاقوامی علمی کانفرنس میں 5 ایوارڈز جیتنے پر انجینئر طارق الغانمی کو اعزاز سے نوازا ہے۔
انجینئر طارق صاحب الغانمی نے کہا، "یہ اعزاز کسی بھی بحران یا ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے سے متعلق ایک تحقیقی مقالے ( روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور خطرات اور بحرانوں میں اس کا کردار - ایک ماڈل کے طور پر کوویڈ-19 بحران)کے چوتھی بین الاقوامی علمی کانفرنس میں ہماری شرکت اور کامیابیاں حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی اور تعریف کے طور پردیا گیا ہے۔ اس تحقیقی مقالے کے ذریعے عالمی وبائی کوویڈ-19 بحران کے دوران روضہ مبارک کی اہم ترین کامیابیوں بشمول صحت، سماجی، اقتصادی، انسانی، ثقافتی اور دیگر، پر روشنی ڈالی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا، "کانفرنس کے اختتام پر، میں نے پانچ اہم ایوارڈز جیتے، جو کانفرنس میں شیلڈ آف کریٹیوٹی اینڈ ایکسیلنس ایوارڈ ہیں، میری تحقیق کو ایک مربوط آئیڈیا کے طور پر ٹاپ 10 ریسرچ پیپرز میں سے منتخب ہونے کے بعد، 123 حصہ لینے والے پیپرز میں سے تحقیقی معیار اور کانفرنس کے دوران بہترین پریزنٹیشن کے لیے ایک سرٹیفکیٹ بھی ملا۔"
انہوں نے مزید کہا، "مجھے اس دانشمندانہ تحقیق پر ترکی کی وزارت اعلیٰ تعلیم کی طرف سے استنبول یونیورسٹی کی طرف سے تصدیق شدہ تعریفی سرٹیفکیٹ، کانفرنس میں شرکت کے لیے گولڈ میڈل، نیو استنبول اور حران یونیورسٹیوں اور ریسرچ اکیڈمی آف ریمارکی جانب سے شکریہ اور تعریفی خط، سے نوازا گیا۔۔"
ڈاکٹر الغانمی نے سائنسی تحقیق کو ترقی دینے کے میدان میں عراقی محققین کو مسلسل تعاون فراہم کرنے پر العمید سائنسی اور فکری ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔