روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے قرآنی علوم اور بنیادی ںصاب پر ایک قرآنی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
کمپلیکس میں مرکز برائے قرآنی مطالعات و تحقیق کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید حامد کاظم نے کہا، "اس ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد قرآنی علوم اور ان کے بنیادی ںصاب پر بات کرنا تھا تاکہ باقاعدہ علمی تحقیق کے انداز میں قرآنی علوم کے تصورات کو واضح کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ ورکشاپ کربلا یونیورسٹی میں اسلامی علوم کے کالج کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے منعقد کی گئی تھی اور علمی و فکری لیکچرز کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگ سیشنز پر مشتمل تھی۔ ورکشاپ کی تمام سرگرمیون میں طلبا نے بھرپور اور فعال شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا، "سائنٹیفک اکیڈمی تحقیق اور قرآنی حقیقت کو بڑھانے اور قرآنی علوم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے، اور یہ ورکشاپس، سیمینارز اور کورسز کے ذریعے اپنے مقاصد اور وژن کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔"