روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 50 سالہ مریض کے بائیں کولہے کے جوڑ کی ریپلیسمینٹ سرجری میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ کولہے کے جوڑ کی ریپلیسمینٹ سرجری کے دوران سرجن مریض کے کولہے کے جوڑ کےخراب حصوں کو ہٹا کر ان کی جگہ مصنوعی حصے لگا دیئے جاتے ہیں۔
ہسپتال میں آرتھوپیڈکس، فریکچر اور جوڑوں کے ماہرلبنانی ڈاکٹر احمد سلیمان نے کہا، "ہماری طبی ٹیم نے 50 سالہ مریض کے بائیں کولہے کے جوڑ کی کامیاب ریپلیسمینٹ سرجری کی ہے۔ مریض اوسٹیو ارتھرائٹس کے ساتھ نیکروسس میں مبتلا تھا اور مفلوج زندگی گزار رہا تھا اور شدید درد میں مبتلا تھا۔ بائیں کولہے کے جوڑ کو تبدیل کرنے کے آپریشن میں تقریباً تین گھنٹے لگے، اور یہ مکمل طور پر کامیاب رہا، اور مریض (24) گھنٹے کے بعد چلنے کے قابل تھا۔"
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: "الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔"