روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام: خاندان اور اسکول نئی نسلوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کے نمائندے ڈاکٹر حسن داخل الحسناوی نے خاندان اور اسکول پر زور دیا کہ وہ نئی نسلوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

یہ بات انہوں نے کربلا میں سکول کی طالبات کے لیے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کے تیسرے دن کی سرگرمیوں کے دوران کہی جو کہ (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر شعبہ خطابت برائے خواتین کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے۔ اس تقریب میں (3) ہزار سے زائد طالبات شرکتکر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم سب مل کر اس جشن کے انعقاد پر خوشی منا رہے ہیں کیونکہ یہ جشن صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ اپنی گہرائی میں ایک شخص کی بیداری کا دوسرا نام ہے، ایسا شخص جو اپنے فرائض، دوسروں کے حْقوق اور زندگی میں اس کے مشن کے بارے میں جانتا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس بیداری کو فروغ دینے کے لیے خاندان اور اسکول کو مل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ بیداری میں ہی ذمہ داری ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: