(الورود الفاطميه) پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی تقریب کے تیسرے دن کی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے تحت منعقد کی جانے والی تقریب کے تیسرے دن کی سرگرمیاں بھی اختتام پذیر ہو چکی ہیں جس میں کربلا کے مختلف اسکولوں کی مزید 3000 سے زائد طالبات نے شرکت کی ۔

کربلا گورنریٹ میں اسکول کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) پروجیکٹ کے تیسرے دن کی سرگرمیوں میں بہت سی ثقافتی و فکری سرگرمیاں شامل تھیں، تقریب میں العمید گروپ آف سکولزکی طالبات کی طرف سے ایک تھیٹر پرفارمنسپیش کی گئی، جس کا عنوان تھا (پردہ اور شیطان)، اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی طالبات کی جانب سے (میرا حجاب۔ میری شناخت اور میرا پیغام ہے) کے عنوان سے ایک شعری سرگرمی بپیش کی گئی۔

اس تقریب میں نامور شاعر محمد فاطمی نے حجاب کی اہمیت سے متعلق خوبصورت کلام پیش کیا۔

دوسرے دن کی سرگرمیوں کا اختتام بھی شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے ایک خوبصورت ترانے کے ساتھ ہوا۔

یہ تقریب شیخ الکلینی کمپلیکس میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کربلا گورنریٹ کے تعاون سے (من نهج الزهراء حجابي وبزينب اقتدائي) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی جس میں 3000 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں کربلا کے متعدد پرائمری اسکولوں کی طالبات، والدین اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: