شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے منعقد کردہ (الورود الفاطميه) جشن کی اختتامی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) جشن کے پانچویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ (الورود الفاطميه) جشن کے ضمن میں منعقد کی جانے والی یہ تین روزہ تقریب (من نهج الزهراء حجابي وبزينب اقتدائي) کے نعرے کے تحت منعقد کی گئی تھی جس میں 3,000 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

اس بابرکت تقریب کا آغاز قاری سید محمد امیر التمیمی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اسکے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کے نمائندے ڈاکٹر حسن داخل الحسناوي نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور نظامت تعلیم کربلا کا وژن ایک ایسی مشترکہ بنیاد ہے جس پر دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے تمام پروگرام قائم ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ایک باشعور نسل کی تعمیر کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کرتے ہوئے نظامت تعلیم کے ساتھ تعاون کے ذریعے تعلیمی عمل کو مستحکم کرنے اوربچوں میں ثقافتی بیداری و شعور کے فروغ کے لئے کوشش کرتا ہے کیونکہ بیداری ہی ذمہ دار ہونے کا احساس پیدا کرتی ہے۔

اس کے بعد کربلا کے ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن سید عباسعودہ السلطانی نے تقریب سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے بارے میں بات کی اور ملک میں تعلیمی عمل اور کربلا مقدسہ میں مختلف شعبوں بالخصوص تعلیمی میدان میں خدمات انجام دینے کے حوالے سے تعاون کا اظہار کیا۔

تقریب میں کئی فکری و ثقافتی پیراگراف بھی شامل تھے، جن میں نامور شاعر محمد الیاسری کی شرکت اور ان کی جانب سے حجاب کی اہمیت سے متعلق خوبصورت کلام پیش کرنا، العمید تعلیمی گروپ کی طالبات کی طرف سے (پردہ اور شیطان) کے عنوان سے پیش کردہ تھیٹر پرفارمنس، روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ فلم (الورود الفاطمية في دقائق)، (یہ میرا پردہ، میری پہچان اور میرا پیغام) کے عنوان سے ایک شعری سرگرمی اور شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے ایک خوبصورت ترانہ شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: