شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے (سید محمد بن عبد الصمد الشهشهانيّ اور ان کی علمی خدمات) کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے(سید محمد بن عبد الصمد الشهشهانيّ اور ان کی علمی خدمات) کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ نالج کیئر ڈویژن کے سربراہ شیخ محمد االظالميّ نے کہا کہ "نالج ڈیپارٹمنٹ کی صدارت اسلامی ورثے کے احیاء، تحفظ اور فروغ کے لیے سیمینارز اور دیگر فکری و تحقیقی سرگرمیوں کے انعقاد کا خواہاں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "سمپوزیم کا آغاز قاری مصطفیٰ الحمدان نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا، اس کے بعد علماء کرام، مومنین اور شہداء عراق کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔"

انہوں نے کہا، "اس کے بعد محترم شّيخ وضّاح الظالميّ نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے الششہانی کا تعارف اوران کے اہم ترین علمی کاموں اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور ان کے عملی کیرئیر اور ان کی تحقیقات اور تصنیف کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔"

سمپوزیم میں نامور اسکالرز، ماہرین تعلیم اور ورثہ کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء کی جانب سے محترم شّيخ وضّاح الظالميّ سے کئی اہم سوالات اور استفسارات کیے گئے جنہوں نے سمپوزیم کے موضوع کو مزید تقویت بخشی، اور تحقیق، کیٹلاگنگ اور ترجمے کے لیے نئے افق کھولے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: