شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے ورلڈ ری سائیکلنگ ڈے کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم نے ورلڈ ری سائیکلنگ ڈے کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

یہ ورکشاپ شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹ لیڈر سید امیر الخرسان نے کہا، "ایسوسی ایشن نے آگاہی و بیداری پھیلانے اور طلباء میں اس دن کو منانے کی روایت کو فروغ دینے کے لئے العمید ایجوکیشنل گروپ کے سید الماء ہائی اسکول فار بوائز میں ورلڈ ری سائیکلنگ ڈے کے عنوان سے ایک سرگرمی کا انعقاد کیا۔"

انہوں نے مزید کہا، " بچوں نے اس ورکشاپ میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سیکھنے والوں کی رہنمائی کرنا ہے کہ پلاسٹک، نامیاتی، شیشے، کاغذ اور دھاتوں کے کچرے سے کیسے نمٹا جائے اور انہیں ان کے لئے مختص کردہ جگہوںمیں ہی ڈالا جائے۔"

انہوں نے کہا، "ورکشاپ میں شرکت کے دوران طلباء کو صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک ماحول اور ہر قسم کی توانائی پیدا کرنے میں کچرے کی سرمایہ کاری کر کے کچھ اشیاء کی پیداوار کی لاگت کو کم کرنا ہے، جیسے اہم موضوعات کے متعلق معلومات اور آگاہی فراہم کی گئی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: