شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مقدس سے منسلک عملے کے لیے نہج البلاغہ کو حفظ کرنے اور سمجھنے کے لیے ایک خصوصی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مقدس سے منسلک عملے کے لیے نہج البلاغہ کو حفظ کرنے اور سمجھنے کے لیے ایک خصوصی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس کے لیکچرر شیخ ہانی الربیعی نے کہا، " قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کے بعد نہج البلاغہ سب سے اہم علمی و فکری منبع ہے، کیونکہ اس کے خطبات اور تحریریں علم و حکمت کا سرچشمہ ہیں۔"

انہوں نے اپنے لیکچر میں ان خوبیوں کہ جن کا تعلق دوسروں سے میل ملاپ اور انسانی برتاؤ سے ہے، کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور اس سلسلے میں انہوں نے امام علی علیہ السلام کی اپنے بیٹے الحسن (علیہ السلام) کے لیے وصیت، ملک الاشتر(رضي الله عنه) کے لئے لکھے گئے آئین نامے اور خطبہ الشقشقيّةَ سے شواہد پیش کئے۔"

اس کورس میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے خدام نے فعال شرکت کی اور اس موضوع پر مزید کورسز کے انعقاد کی تجویز پیش کی تاکہ علم کے اس وسیع سمندر سے استفادہ کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: