قرآن علمی کمپلیکس نے احیائے رمضان کے لئے ختم قرآن کی محفل کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے احیائے رمضان کے لئے روضہ مبارک کے روحانی جوار میں ختم قرآن کی محفل کے انعقاد کا آغاز کر دیا ہے، جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ یہ محفل ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہے گی۔

رمضان المبارک کے دوران ختم القرآن کی محافل کا انعقاد قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قرآنی محافل کے انعقاد کا ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے، تاکہ اس مقدس مہینے کو قرآنی ثقافت و تعلیمات کو فروغ دیتے ہوئے بہترین انداز میں گزارا جا سکے"۔

انہوں نے مزید کہا، "قرآن کمپلیکس کی جانب سے احیائے رمضان کے لئے ایک مربوط اور وسیع تر منصوبہ تیا کیا گیا ہے جس میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں ، جن میں سب سے نمایاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کی جانے والی ختم قرآن کی محفل ہے، جو روزانہ شام چار بجے حرم مطہر میں منعقد کی جاتی ہے۔"

ختم القرآن کی یہ بابرکت محفل براہ راست دس سیٹلائٹ چینلز پر نشر کی جاتی ہے اس محفل قرآن میں مومنین و زائرین کے علاوہ بین الاقوامی قاریان قرآن کا ایک گروپ اس میں شرکت کرتا ہے، اس کے علاوہ کربلا کے 90 قراء کرام اس محفل کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: