روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے رمضان المبارک کے احیاء کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے احیاء کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس کا مقصد زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس ماہ مقدس کے دوران زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت اور دعا ئیہ تقریبات کو انجام دینے کے لیے ایک خصوصی پروگرام مرتب کیا ہے۔

اس رمضان پروگرام کے تحت کربلا گورنریٹ کے اندر اور باہر متعدد قرآنی و ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں خواتین کے لئے ختم القرآن محافل کا انعقاد، ماہ مقدس کی ہر شام منعقد ہونے والے سالانہ قرآنی مقابلہ، قرآن فورمز اور لیکچرز کا انعقاد، تبلیغی و تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد، بچوں کے لئے خصوصی قرآن پروگرام اور اس مہینے کے فضائل و برکات کو یاد دلانے کے لئے کتابچوں اور پمفلٹس کی تقسیم بھی شامل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں شب قدر کی مبارک راتوں کے احیاء کے لئے عقیدت مندانہ سرگرمیوں اورحلہ شہر میں امام حسن علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

روضہمبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری امور سے منسلک خواتین کا الکفیل ریڈیو رمضان المبارک کے دوران خصوصی ٹرانسمیشن کے ذریعے ماہ مبارک سے متعلق ریڈیو پروگراموں کی ایک بڑی تعداد نشر کرے گا۔

جہاں تک روزہ داروں کے لیے سحر و افطار کی خدمات کا تعلق ہے، تو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف اس مبارک مہینے میں اپنی خدمات کو زائرین اور روزہ داروں کی تعداد کے حساب سے کئی گنا بڑھا دیتا ہے اور روزہ داروں کو سحر اور افطار کا کھانا فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ رمضان کے مقدس مہینے میں زائرین کی آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ ڈویژن بھی سینکڑوں گاڑیاں فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: