شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے بصرہ میں اپنے سالانہ رمضان قرآن پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے بصرہ میں اپنے سالانہ رمضان قرآن پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ پروگرام شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے منسلک بصرہ ہیریٹیج سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں رمضان المبارک کے دوران ختم قرآن کی محفل کی جائے گی اور ہر روز قرآن کریم کے ایک جز کی تلاوت کی جائے گی۔ ختم القرآن کی یہ محفل یکم رمضان المبارک سے ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہے گی۔

ختم القرآن کی یہ بابرکت محفل روزانہ صبح (10:45) بجے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے صدر دفتر بصرہ البراضعية، سید امین سٹریٹ میں منعقد کی جا رہی ہے۔
مرکز تمام مومنین کو اس پر نور قرآنی و رمضانی محفل میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: