وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ختم قرآن کے لیے پہلی رمضانی و قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ختم قرآن کے لیے اپنی پہلی رمضان و قرآن محفل منعقد کی۔

وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا: "انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تدریسی عملے کے لیے رمضان ختم القرآن محفل کا انعقاد کیا ہے جو اس ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے کی پہلی قرآنی و رمضانی محفل یکم رمضان المبارک کو نجف اشرف میں واقع قرآن انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے کلام الہی کو پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس رمضانی و قرآنی محفل کے اختتام پر انسٹی ٹیوٹ کے نبع الجود گروپ کی جانب سے فضیلت قرآن کریم پر ایک شعری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ محترمہ زینب النجار نے روزے سے متعلق ایک فقہی لیکچر بھی دیا۔"

وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری کے مطابق یہ ادارہ صرف اپنے ہیڈکوارٹر میں قرآنی سیشنز کے انعقاد تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس نے نجف میں اپنے تمام مراکز اور دیگرگورنریٹس میں اپنی علاقائی شاخوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران ختم القرآن کی محافل کا انعقاد کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: