شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے تیسرے سالانہ رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے تیسرے سالانہ رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ماہ مقدس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں عراق کے مختلف گورنریٹس سے 12 عراقی سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں شرکت کر رہی ہیں۔

رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن تین راؤنڈز پر مشتمل ہے: (گروپ راؤنڈ، ناک آؤٹ راؤنڈ، اور فائنل راؤنڈ)، جس میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں فٹ بال مقابلوں میں استعمال ہونے والے طریقہ کار کے مطابق مقابلہ کریں گی اور ہر ٹیم تین طلباء پر مشتمل ہو گی۔

مقابلے میں شرکت کرنے والی یونیورسٹیاں یہ ہیں: (یونیورسٹی آف بصرہ، یونیورسٹی آف ذی قار، یونیورسٹی آف کوفہ، یونیورسٹی آف کربلا، امام کاظم کالج (علیہ السلام)، وارث الأنبياء علیہم السلام یونیورسٹی، الکفیل یونیورسٹی، القادسیہ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف واسط، یونیورسٹی آف بغداد، یونیورسٹی آف بابل اور یونیورسٹی آف میسان)۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے قیمتی انعامات مختص کیے ہیں، جو کہ پہلی پوزیشن کے لیے (5) ملین عراقی دینار، دوسری پوزیشن کے لیے (3) ملین عراقی دینار، اور تیسری پوزیشن کے لیے (2) ملین عراقی دینار ہیں، ہر قسط کے آخر میں ایک خصوصی سوال کے ذریعے ناظرین بھی اس مقابلے میں شرکت کر سکیں گے اور بذریعہ قرعۃ اندازی منتخب کئے جانے والے فاتحین کو قیمیت انعامات کے علاوہ عمرہ و مقامات مقدسات کی زیارت بھی کروائی جائے گی جس کی تفصیل کچھ یوں ہے،
پہلے فاتح کو عمرہ کی سعادت ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔
دوسرے فاتح کو روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا اعزاز حاصل ہو گا۔
اور تیسرے فاتح کو روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زیارتکروائی جائے گی۔
یہ مقابلہ العراقیہ ٹی وی، کربلا ٹی وی، الایام ٹی وی، الکفیل اور المعارف نیٹ ورکس یو ٹیوب پر نشر کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دوسرے چینلز بھی بعد میں اسے متعدد بار نشر کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: