روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے شعبة السادة الخدم کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران مومنین کی نیابت میں مقامات مقدسہ کی زیارت اور ماہ مبارک کے مخصوص اعمال کی ادائیگی کے لئے دوسرے سالانہ عبادتی پروگرام "نسائم الرحمة العباديّ" کے آغاز کا اعلان کیا ہے تاکہ جو محبان اہل بیت کسی بھی وجہ سے کربلا اور دیگر مقامات مقدسہ کی طرف سفر نہیں کر سکتے وہ اپنی زیارت کی تمناؤں کو پورا کر سکیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن کے انچارج حیدر طالب عبد الامیر نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ نیابت میں زیارت نامی صفحہ میں نام درج کرنے والے مومنین کی نیابت میں مندرجہ ذیل اعمال ادا کیے جائیں گے:
ماہ مبارک کے دوران ہر روز سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر روز منعقد ہونے والی محفلِ ختم قرآن میں شرکت
ہر روز بعض اعمالِ رمضان کی ادائیگی کہ جن میں دعاءِافتتاح اور چند دیگر دعاؤں کی تلاوت بھی شامل ہے
جشن میلاد حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر مدینہ میں ان کی قبر اقدس کے پاس زیارت
کربلا اور نجف میں شب قدر(19، 21 اور 23) کے اعمال کی ادائیگی
یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ان کی ضریح مبارک کے پاس زیارت اور پرسہ
چاند رات اور عید کے دن امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کے پاس زیارت
انہوں نے کہا کہ نئی اپ ڈیٹ کے بعد، نیٹ ورک نے اپنی ویب سائٹ (عربی، انگریزی، فارسی، ترکی، اردو، فرانسیسی، سواحلی اور جرمن) کے ذریعے وزٹ ونڈو میں اندراج کرنا آسان بنا دیا۔ ماہ مبارک میں ہر روز اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے اور دیگر اعمال کی ادائیگی کے لیے ابھی روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے صفحہ (نیابت میں زیارت) میں اپنا نام درج کریں:
https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur
واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، سواحلی، ڈچ، فرانسیسی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔
پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔ آپ بھی مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے اپنی نیابت میں زیارت پرھوانے کے لیے ابھی نام لکھیں:
https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur