قرآن کمپلیکس نے نویں سالانہ قرآنی مقابلے کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے نویں سالانہ قرآنی مقابلے کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقابلے کی ابتدائی سرگرمیاں روضہ مبارک مولا ابی الفضل علیہ السلام میں منعقد کی گئیں۔

یہ قرآنی مقابلہ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ سالانہ مقابلہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی جن میں شیخ باسم العابدي، شیخ جواد النصراوی (حكم التفسير)، ملا عمار الکنان (حكم الصوت)، پروفیسرعلي البياتي (حكم النغم) اور شيخ ماهر الحميري (حكم الحفظ) کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے قرآنی پروجیکٹس سنٹر نے مقابلے کے سوالات اور تفصیلات تیار کیں ہیں، جبکہ مقابلے کی میزبانی قاری جناب حسنین الحلو اور جناب علی فاطمی کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شریک ٹیموں سے مختلف قرآنی موضوعات پر مشتمل راؤنڈزجن میں تلاوت، تفسیر، حفظ اور قرآن کیلیگرافی شامل ہیں،سے متعلق سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ حاضرین کو بھی اس مقابلے میں شامل کرنے کے لئے ان سے بھی سوالات پوچھے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: