قرآن کمپلیکس کی جانب سے الختمةَ الرمضانيّة التعليميّة کےعنوان سے ختم قرآن کی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس سے وابستہ تلاوت یونٹ کی جانب سے الختمةَ الرمضانيّة التعليميّة کےعنوان سے ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تلاوت و ختم قرآن کی یہ تعلیمی محفل روضہ مبارک کے رمضان پروگرام کا حصہ ہے۔

تلاوت و ختم قرآن کی یہ با برکت محفل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ظہر کی نماز کے بعد تلاوت یونٹ کے سربراہ پروفیسر علاء الدین الحمیری کی زیر نگرانی منعقد ہوتی ہے اور روزانہ قرآن پاک کے ایک جزکو صحیح ہدایات کے ساتھ پڑھا جاتا ہے اورمحفل میں شریک زائرین کو قرآن پاک کی صیح تلاوت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

اس قرآنی وتعلیمی محفل میں دنیا بھر سے نامور قارئین قرآن اور معزز زائرین کا ایک گروپ شرکت کر رہا ہے۔ اس محفل کے اختتامی سیشن میں ماہ مقدس میں قرآن پاک کی تلاوت کی عظمت و فضیلت پر احادیث نبوی اورفرامین اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں بات بھی کی جاتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن کمپلیکس ہمیشہ سے کربلا شہر اور عراق کے متعدد گورنریٹس میں قرآنی پروگرام اور تربیتی کورسز کے انعقاد میں دلچسپی رکھتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران ملک بھر قرآنی سرگرمیاں اور تقاریب کا انعقاد کرتا ہے جن میں ختم قرآن کی محافل، فکری سیمینار، رمضان مقابلے، فورمز اور قرآنی شامیں شامل ہیں۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: