روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے سورۃ النور کو حفظ کرنے کے لیے مقابلہ (المشكاة) کا انعقاد کیا ہے۔ یہ حفظ مقابلہ خاص طور پر یونیورسٹی کی طالبات کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔
وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا، "اس مقابلے میں یونیورسٹی کی (40) طالبات شرکت کر رہی ہیں۔ ان طالبات نے اس مقابلے میں شرکت کے لئے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈکوارٹر میں درخواست دی تھی۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ سورہ مبارکہ بہت خاص ہے، کیونکہ اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاندان نے پڑھنے اور حفظ کرنے کی تاکید کی تھی۔ اس لیے انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کی طالبات کے لیے یہ مقابلہ منعقد کرنے کا خواہاں تھا، کیونکہ اس کی اعلیٰ تعلیمات مسلم خواتین کو ان کی زندگیوں، ان کے خاندانوں اور معاشرے میں فائدہ پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ بہت سی قرآنی و تعلیمی سرگرمیوں بشمول قرآنی مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد خواتین میں قرآنی ثقافت کو پھیلانا ہے، کیونکہ یہ معاشرے کی پہلی تربیت گاہ ہیں۔