الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے احیائے رمضانکے لئے یومیہ بنیاد پر قرآنی نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے کے احیاء کے لئے یومیہ بنیاد پر قرآنی نشست کا انعقاد جاری ہے۔

اس قرآنی نشست میں کربلا کے دینی مدارس کے ایک گروپ شرکت کر رہا ہے۔ یہ بابرکت قرآنی نشست ماہ مقدس کے پہلے دن سے شروع ہوئی تھی اور ماہ مبارک کے اختتام تک جاری رہے گی۔ اس محفل میں شرکت کرنے والے مدارس ہیں: مدرسہ فخر المخدّرات، مدرسہ نور الزهراء، دار العلم، مدرسہ خديجة الكبرى، مدرسہ ريحانة المصطفى، مدرسہ المعصومة الصغرى اور مدرسہ أمّ البنين عليها السلام-

روزانہ کی نشست میں قرآن کریم کے ایک یا دو حصوں کی تلاوت کی جاتی ہے۔ اس کے بعد شرکاء سے فقہی اور نظریاتی سوالات پوچھے جاتے ہیں اور صحیح جوابات دینے والوں کو متبرک تحائف پیش کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ رمضان المبارک کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی بعض آیات کی تفسیر بھی اس نشست کا حصہ ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: