سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ رمضان کے مقدس مہینے میں زائرین کرام کو متعدد اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا عملہ رمضان کے مقدس مہینے میں زائرین کرام کو متعدد اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔

مذکورہ محکمے کے نائب سربراہ جناب سيّد محمد حربي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہمارا عملہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کرام کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ ہمارے عملے کی اہم ذمہ داریوں میں زائرین کرام کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنا اور حرم مقدس کے قرب و جوار میں زائرین کے لیے آرام کرنے اور افطار کرنے کے لئے جگہیں تیار کرنا، روضہ مبارک کے باب قبلہ سے متصل صحن کی تزئین و ارائش اور صفائی شامل ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا، " یوں تو ہمارا عملہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دن رات صفائی ستھرائی کے کام کو جاری رکھتا ہے لیکن خصوصا سحری کے بعد ہمارا عملہ اپنی تمام تر انسانی و مادی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے باب قبلہ سکوائر، سیکرٹریٹ، کشوانیہ یونٹس اور سینٹری یونٹس کو صاف کرنے کے لیے ایک جامع مہم چلاتا ہے تاکہ زائرین کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک صاف اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "ہم عراق کے مختلف حصوں سے کربلا آنے والے زائرین کی افطاری کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے روحانی ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: