اسلامی ورثے کے تحفظ و بحالی کے لئے شعبہ معارف اسلامی و انسانی اور ذی قار یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی اور ذی قار یونیورسٹی کے درمیان اسلامی ورثے کے تحفظ و بحالی میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بات شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے منسلک سدرن ہیریٹیج سنٹر کے وفد کے ذی قار یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن فار ہیومن سائنسز کے دورے کے موقع پر سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران وفد نے مرکز اور یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ ثقافتی، فکری اور علمی سرگرمیوں کے قیام ، ہیریٹیج سیمینارز، کتاب میلوں کے انعقاد کے معاہدے کے علاوہ یونیورسٹی میں دستیاب علمی توانائیوں کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دورے کا مقصد مختلف علمی، سائنسی، مذہبی اور ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون کا قیام، تعلقات کو مضبوط کرنا اور نئےعلمی افق کھولنا ہے، تاکہ مرکز کے علمی و ثقافتی اہداف کو پورا کیا جا سکے اور جنوبی اسلامی ورثے کے احیاء میں کردار ادا کیا جا سکے۔

وفد نے کالج آف ایجوکیشن فار ہیومن سائنسز کی لائبریری کے لئے تعلیمی اور ثقافتی اشاعتوں کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا۔

سدرن ہیریٹیج سینٹر کا تعلق ذی قار، میسان، القادسیہ اور المثنی میں تحقیقات، تصنیف، اشاریہ سازی اور معلومات کے ذریعے اسلامی ورثے کے احیاء، تحفظ اور بحالی سے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: