نویں سالانہ قومی قرآنی مقابلے کی سرگرمیاں حرم مطہرکے صحن میں جاری ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے نویں قومی قرآنی مقابلے کی سرگرمیاں حرم مطہرکے صحن میں جاری ہیں۔

یہ قرآنی مقابلہ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

قرآن کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا، " اس مقابلے میں شریک ٹیموں سے مختلف قرآنی موضوعات پرجن میں تلاوت، تفسیر، حفظ اور قرآن کیلیگرافی شامل ہیں، سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں اور اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد حصہ لینے والی ٹیموں کو قرآن کریم کے علوم پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ معاشرے میں قرآنی ثقافت کو پھیلایا جا سکے۔"

اپنی طرف سے کمپلیکس سے منسلک سینٹر فار قرآنی پروجیکٹس کے ڈائریکٹر سید حسنین الحلو نے کہا، "قرآنی مقابلے کے نویں ایڈیشن میں بیس سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں عراق میں موجود شیعہ مزارات کی ٹیم کی بطور ایک آزاد ٹیم اور مقامات مقدسہ کی ٹیمیں جو ہر ورژن میں شرکت کرتی ہیں، نیز عراق سے کردستان کی ایک ٹیم پہلی بار اس مقابلے میں شرکت کر رہی ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی، " اس مقابلے کی فاتح ٹیم کو روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام کا علم مبارک اور 90 لاکھ عراقی دینار دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کی جانب سے دیگر متبرکات اور تحائف بھی انعام کا حصہ ہیں-"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: