شام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا امدادی وفد زلزلہ متاثرین کی بہت بڑی تعداد کی مدد و بحالی کے لئے کوششیں کر رہا ہے

شام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امدادی وفد کے سربراہ ڈاکٹر افضل الشامی نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے سے متاثرہ خاندانون اور افراد کی مدد و بحالی کے لئے ہماری امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہم زلزلہ متاثرین کی بہت بڑی تعداد کو سپورٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "یہ اقدامات نجف میں اعلیٰ مذہبی نجف میں اعلی مذہبی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایات پر زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے شروع کی گئی امدادی کاروائیوں کا حصہ ہیں اور جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور لاذقیہ کے نواحی دیہاتوں میں ہماری امدادی کاروائیاں مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "متاثرہ خاندانوں میں امداد کی تقسیم ایک منظم طریقہ کار کے مطابق اور شام کے شہراللّاذقية اور دیگر علاقوں میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر روضہ مبارک کے وفد کے ذریعے کی جاتی ہے۔ امدادی وفد کے ارکان زیادہ سے زیادہ متاثرہ لوگوں تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ انہیں مدد فراہم کی جا سکے۔"

ڈاکٹرالشامی کے مطابق، "امداد میں خوراک، طبی سامان، کپڑے، کمبل، بچوں کا فارمولا دودھ، پانی اور ایندھن کے علاوہ خیمے بھی شامل ہیں۔"

انہوں نے کہا، "ہماری طبی ٹیمیں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، جو شام کے طبی حکام کے تعاون سے لوگوں کو علاج اور طبی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔"

واضح رہے کہ 5 دن پہلے، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ایک نیا امدادی قافلہ شام کی گورنریٹ لاذقیہ پہنچا، جس میں پانی اور ایندھن کے علاوہ 1,000 ٹن سے زیادہ خوراک، طبی سامان اور بچوں کا فارمولا دودھ تھا۔

امدادی قافلے میں (100) سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، جن میں (73) بڑے ٹرک، (1000) ٹن مختلف کھانے پینے کی اشیاء جو زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جائیں گی، نیز یہ امدادی قافلے (2) ٹن مختلف ادویات اورطبی سامان، (5) ٹن بچوں کا فارمولا دودھ، (200) ٹن کپڑے، (200) ٹن فرنیچر کے علاوہ (10,000) لیٹر پانی، اور (75,000) ہزار لیٹر ایندھن پر مشتمل تھا۔


فروری کو شام کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اور اس میں (1555) ٹن سے زیادہ ادویات، خوراک، گرم کپڑے، کمبل، خیمے اور متاثرہ خاندانوں کو درکار تمام سامان شامل تھا۔

روضہ مبارک کا دوسرا امدادی قافلہ 3 مارچ کو دو سی ون طیاروں کے ذریعے 26 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لیکر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔

جبکہ روضہ مبارک کا تیسرا امدادی قافلہ حال ہی میں شمالی شام کے زلزلہ سے شدید متاثرہ اللاذقية گورنریٹ کے علاقے "منطقة جبلة" پہنچ چکا ہے تاکہ وہاں زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی شروع کی جا سکے۔

روضہ مبارک کی امدادی مہم میں 220 سے زائد افراد شامل ہیں، جو خدمت اور انسانی کوششوں میں حرم مطہر کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین میں خوراک، ادویات، طبی سامان، لباس اور دیگر بنیادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور بے گھر ہو جانے والے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لئے خیمے لگا کر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک پاور جنریٹرز اور ایندھن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: