مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) کی جانب سے خواتین کے لئے رمضان اور قرآن محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) نے کربلا گورنریٹ کی خواتین کے لئے ایک رمضان اور قرآن محفل کا انعقاد کیا ہے۔ یہ رمضان محفل الکفیل دینی مدارس برائے خواتین (جس کی نمائندگی فاطمہ بنت اسد (سلام اللہ علیہا) قرآنی اسکول نے کر رہا ہے) اور شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) کے ہال میں منعقد کی جا رہی ہے۔
اس محفل کا انعقاد رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا جس میں فاطمہ بنت اسد قرآنی اسکول کی قاریات، طالبات، حرم مقدس سے منسلک خواتین عملے کا ایک گروپ اور خواتین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ ختم قرآن کی اس محفل میں ماہر اور تجربہ کار قاریات ہرصبح قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتی ہیں۔

روزانہ صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک منعقد ہونے والے اس محفل میں تقریباً 200 شرکاء کی حاضری دیکھنے میں آئی،جبکہ شرکاء کو اس بابرکت محفل میں شرکت کے لئے ٹرانسپورٹ کی بلا معاوضہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس فورم کا مقصد آیات مقدسہ کو روحانی ماحول میں پڑھنا، اور قرآنی ثقافت کو پھیلانا، نیز ماہ مقدس کے مبارک اوقات میں قرآن پاک کی تلاوت کے ذریعے بہار قرآن کا احیاءکرنا ہے۔

روضہ مبارک کی جانب سے اس ماہ مقدس کے دوران خواتین کے لئے مختلف مقامات پر متعدد قرآنی فورمز کا انعقاد کیا گیا، جن میں مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها)، العباس رہائشی کمپلیکس اور العمید یونیورسٹی شامل ہیں جن میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: