روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک الکفیل یونیورسٹی کی جانب سےکینسر کے مریضوں، شہداء فتویٰ دفاع کے اہل خانہ اور ضرورت مند خاندانوں سے ملاقات کے لئے خصوصی دورے کا اہتمام کیا گیا۔
اس دورے کی نگرانی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی نے کی تھی۔
اس دورے میں نجف کے ٹیچنگ ہسپتال فار آنکولوجی میں کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات، ان کی صحت کے بارے میں جاننا اور ان کو خوش کرنے کے لیے تحائف اور کھیل پیش کرنا شامل تھا۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر شہداء کے لواحقین اور ضرورت مند خاندانوں سے ملاقات کرنا اور انھیں اخلاقی و مالی مدد کے ساتھ ساتھ فوڈ باسکٹس فراہم کرنا بھی اس دورے کا حصہ تھا۔
کالج آف میڈیسن، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز، اور فارمیسی کے اساتذہ، مشیران، اور پہلے مرحلے کے طلباء کے ایک گروپ نے اس دورے میں حصہ لیا۔