قرآن کمپلیکس کی جانب سے سٹاف اور طلباء کے لیے (المجلسَ القرآنيّ الرمضانيّ التعليميّ) کےعنوان سے ایک تعلیمی و قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد پر اپنے عملے اور طلباء کے لیے (المجلسَ القرآنيّ الرمضانيّ التعليميّ) کےعنوان سے ایک تعلیمی و قرآنی محفل کا انعقاد کیا ہے جو اس ماہ مبارک کے آخر تک جاری رہے گی۔

ختم قرآن کی یہ محفل قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
اس بابرکت محفل میں حفظ اور مذہبی رہنمائی یونٹ کے طلباء مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق روزانہ قرآن پاک کے نصف جز کی تلاوت کرتے ہیں۔

اس محفل کے انعقاد کا مقصد جہاں رمضان کے بابرکت اوقات سے فیض حاصل کرنا ہے وہاں اس کے ساتھ طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لینا، طلباء کے پڑھنے میں غلطیوں اور آواز میں اتار چڑھاؤ کی اصلاح کرنا اور قرآنی تصورات اور معلومات کو مستحکم کرنا ہے۔

اس محفل میں تلاوت قرآن کے علاوہ قرآنی معلومات و سوالات سمیت دیگر قرآنی و ثقافتی پیراگراف اور سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

اس محفل میں مختص کردہ شیڈول کے مطابق ہر روز (70) طلباء شرکت کرتے ہیں۔ اس محفل کے انعقاد کا ایک اور بنیادی مقصد طلباء کو قرآن کے سامعین کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی ترغیب دینا اور ایک ایسی قرآنی نسل تیار کرنا ہے جو دو مقدس چیزوں کی رہنمائی سے منور ہو۔

یہ محفل ماہ مقدس کے تمام دنوں میں جاری رہے گی اور اس ماہ مبارک کے اختتام پر شرکاء میں تحائف اور انعامات کی تقسیم کے لئے ایک اختتامی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: