خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے (مناهلُ الرحمة) آن لائن مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن نے رمضان المبارک کی مناسبت سے آن لائن مقابلہ (مناهلُ الرحمة) شروع کر دیا ہے۔

ڈویژن کی سربراہسیدہ عذراء الشامی نے کہا، " اس ماہ مبارک کی مناسبت سے ڈویژن نے خواتین کے لیے بہت سی رمضان محافل، سرگرمیاں، اور قرآنی فورمز کا آغاز کیا ہے، جن میں (مناهلُ الرحمة) مقابلہ بھی شامل ہے، جس کا مقصد اس مقدس مہینے میں مواصلاتی سائٹس کے ذریعے قرآنی و فقہی ثقافت کو پھیلانا ہے۔ "


انہوں نے مزید کہا، "ہم اس سال (مناهلُ الرحمة) مقابلے کا پہلا ایڈیشن منعقد کر رہے ہیں جیسے ہر موسم قرآن میں جاری رکھا جائے گا، کیونکہ ڈویژن اس کے ذریعے خواتین میں علمی، ثقافتی اور مذہبی بیداری کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی، "اس مقابلے میں (قرآنی، فقہی، نظریاتی، سیرت، اخلاقی) موضوعات سے متعلق 50 سوالات پوچھے جاتے ہیں ، اور عید الفطر کی رات درست جواب دینے والوں میں سے بذریعہ قرعہ اندازی پہلے دس فاتحین کا انتخاب کیا جائے گا۔"

انہوں نے بتایا کہ پہلے تین فاتحین کے لیے قیمتی مالی تحائف ہیں، اور باقی سات جیتنے والوں کے لیے بھی قیمتی انعامات ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: