قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مزار مبارک سیدہ علویہ شریفہ بنت امام حسن (ع) میں ختم قرآن کی مرکزی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے مزار مبارک سیدہ علویہ شریفہ بنت امام حسن (ع) کے سیکریٹریٹ کے تعاون سے ختم قرآن کی مرکزی محفل کا انعقاد کیا ہے۔

تلاوت و ختم قرآن کی یہ بابرکت محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے سربراہ سید منتظر المشائخی نے کہا، "ختم قرآن کی یہ مرکزی محفل دوسرے سالانہ قرآنی فکری فورم کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ مزار مبارک سیدہ علویہ شریفہ بنت امام حسن (ع) کے جنرل سیکریٹریٹ کے تعاون سےکرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مبارک محفل ماہ مقدس کے پہلے دن سے شروع ہوئی تھی اور نامور ملکی و غیر ملکی قاریان قرآن کی شرکت کے ساتھ اس کے آخری دن (عید کی بابرکت رات) تک جاری رہے گا۔"

نہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس مپرنور محفل کے انعقاد کے بہت سے اہداف ہیں، جن میں معاشرے میں قرآن پاک پڑھنے کے کلچر کو پھیلانا اور ان قرآنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا جو گزشتہ برسوں میں قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: