قرآن کمپلیکس کی جانب سے مقام امام مہدی (عجل الله فرجه) میں ختم قرآن و تعلیم قرآن کی رمضانی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے مقام امام مہدی (عج) کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران نویں سالانہ ختم قرآن و تعلیم قرآن کی پرنور محفل کا اہتمام کیا ہے۔
یہ قرآنی و تعلیمی محفل قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ذیلی ادارے حفظ یونٹ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

حفظ یونٹ کے سربراہ شیخ علی الروائی نے کہا کہ "ختم قرآن و تعلیم قرآن کی یہ رمضان محفل مسلسل نویں سال مقام امام مہدی (عج) میں منعقد کی جا رہی ہے،جس میں مقام مقدس سے وابستہ درجنوں افراد، زائرین کرام اور ملکی و بین الاقوامی قاریان قرآن شرکت کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، " اس قرآنی و تعلیمی محفل کا مقصد حاضرین کو قرآن کریم صیح پڑھنے کی تعلیم دینا، قرآن میں غور و فکر کرنا اور قرآن کریم کی ثقافت کو معاشرے میں پھیلانا ہے۔"

اپنی طرف سے،مقام امام مہدی (عج) کے معاون سربراہ سید ہادی مہدی حنون نے کہا، "ختم قرآن کی یہ بابرکت محفل ہر روز نماز ظہرین کے بعد منعقد کی جاتی ہے جس میں تلاوت قرآن کے علاوہ شرکاء کو کتاب خدا صحیح پڑھنے کی تعلی بھی دی جاتی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: