کیئر ڈیپارٹمنٹ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی زائرین کرام کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی زائرین کرام کو متنوع خدمات فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سید علی محمد نے کہا، "ہماری ذمہ داریوں میں حرم مقدس کی صفائی اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ حرم مطہر کی فیومیگیشن اور اسے معطر کرنا، زائرین کرام کو نماز ، اعمال رمضان اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے زیارت کی کتابیں اور سجدے گاہ فراہم کرنا شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری اہم ترین ذمہ داری زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کا عملہ زائرین کے روضہ مبارک میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ان کی آمدورفت کو آسان اور ہموار بنایاجا سکے۔ نیز حرم مقدس کے اندر نماز کے لیے جگہوں کی تیاری اور مزار مقدس کے تہہ خانے کو زائرین کے لیے خالی کرنا بھی ہمارے عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔"

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئرڈویژن کے عملے کی ذمہ داریوں میں صحن کی دھلائی، صفائی ستھرائی، قالین کی تبدیلی، باجماعت نماز کا انتظام، صحن کی تزیین و آرائش اور دیگر بہت سے کام بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: