شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے پہلے آن لائن ہیریٹیج مقابلے (مآثر) کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر پہلا آن لائن ہیریٹیج مقابلہ (مآثر) شروع کر دیا ہے۔

مقابلے کی نگرانی شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے منسلک کربلا ہیریٹیج سنٹر کر رہا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد کربلا کے علمائے کرام اور مشائخ کے علمی ورثے کو زندہ کرنا ہے، اور معاشرے کو اس پر توجہ دینے، اسے پڑھنے اور اس پر بھروسہ کرنے کی طرف راغب کرنا ہے، کیونکہ یہ ہمارا ایک اہم علمی خزانہ ہے جیسے پھیلانا، ورثے کے طور پراسے محفوظ کرنا اور اس سے مستفید ہونا چاہیے۔

جوابات حاصل کرنے کی آخری تاریخ تین شوال /1444ھ ہے اور فاتحین کے ناموں کا اعلان اسی مہینے کی دسویں تاریخ کو ہوگا۔

الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے درست جوابات دینے والوں میں سے دس فاتحیں کا انتخاب کیا جائے گا۔

فاتحین کو تعریفی اسناد اور روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام کی طرف سے چاندی کی انگوٹھی دی جائے گی، اس کے علاوہ کربلا ہیریٹیج سنٹر کی اشاعتوں کا مجموعہ اور ظہرانے کی سعادت بھی دی جائے گی۔
مقابلے میں حصہ لینے کے لیے، براہ کرم یہاں کلک کریں۔
https://forms.gle/v2f7Jp3KipYRvyXL7
یا نیچے دی گئی تصویر میں QR پڑھ کر معلومات حاصل کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: