تیسرے سالانہ رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے منعقد کردہ تیسرے سالانہ رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے نالج میڈیا ڈویژن کے سید علی باسم محمد نے کہا، "ماہ مقدس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں عراق کے مختلف گورنریٹس سے 12 عراقی سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں شرکت کر رہی ہیں۔اس مقابلے میں چار گروپ بنائے گئے ہیں اور ہر گروپ تین ٹیموں پر مشتمل ہے۔ رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن تین راؤنڈز پر مشتمل ہے: (گروپ راؤنڈ، ناک آؤٹ راؤنڈ، اور فائنل راؤنڈ)، جس میں حصہ لینے والی ٹیمیں فٹ بال مقابلوں میں استعمال ہونے والے طریقہ کار کے مطابق مقابلہ کریں گی۔

اپنی طرف سے، مقابلے کے پروڈکشن اور پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر سید زین العابدین السعیدی نے کہا، "مقابلے کا مقصد اسلامی ورثے کا احیاء اور نوجوانوں کی توجہ اس ورثے کی اہمیت کی طرف مبذول کرانا ہے، اور اسے یونیورسٹی کے حلقوں میں پھیلانے کی کوشش کرنا ہے کیونکہ یہ معاشرے کا کلچرل انٹرفیس ہے، جو معاشرے کی بنیادی تعمیر ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس مقابلے میں شرکت کے لئے کچھ ہدایات درج ذیل تھیں:

یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم صرف تین طلباء پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

ٹیم کے ارکان خصوصی طور پر چوتھے یا تیسرے مرحلے کے طلباء پر مشتمل ہونی چاہیئے جن کی عمر30 سال سےزیادہ نہ ہو۔

یہ زیادہ بہتر ہے کہ شرکت کے لیے منتخب ہونے والے طلباء ہیومینٹیز اسٹڈیز کے نمایاں طلباء میں سے ہوں۔

ان معیارات یا ہدایات نے مقابلے میں شریک ٹیموں کے درمیان مقابلے کا جذبہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مقابلے میں شامل ٹیمیوں کے درمیان زبردست مقابلیہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے قیمتی انعامات مختص کیے ہیں، جو کہ پہلی پوزیشن کے لیے (5) ملین عراقی دینار، دوسری پوزیشن کے لیے (3) ملین عراقی دینار، اور تیسری پوزیشن کے لیے (2) ملین عراقی دینار ہیں۔
ہر قسط کے آخر میں ایک خصوصی سوال کے ذریعے ناظرین بھی اس مقابلے میں شرکت کر سکیں گے اور بذریعہ قرعۃ اندازی منتخب کئے جانے والے فاتحین کو قیمیت انعامات کے علاوہ عمرہ و مقامات مقدسات کی زیارت بھی کروائی جائے گی جس کی تفصیل کچھ یوں ہے،
پہلے فاتح کو عمرہ کی سعادت ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔
دوسرے فاتح کو روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا اعزاز حاصل ہو گا۔
اور تیسرے فاتح کو روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زیارت کروائی جائے گی۔
یہ مقابلہ العراقیہ ٹی وی، کربلا ٹی وی، الایام ٹی وی، الکفیل اور المعارف نیٹ ورکس یو ٹیوب پر نشر کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دوسرے چینلز بھی بعد میں اسے متعدد بار نشر کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: