شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے کربلا گورنریٹ میں خواتین کے لئے (سراج الکفیل) کے عنوان سے ایک تعلیمی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم نے کربلا گورنریٹ میں خواتین کے لئے (سراج الکفیل) کے عنوان سے ایک تعلیمی کورس کا انعقاد کیا۔

یہ کورس (Learning to Live) سنٹر برائے بالغان کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا۔

اس کورس کے پہلے مرحلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وژن کی روشنی میں تعلیم و تربیت، ریاضی اور عمومی ثقافت کے اسباق فراہم کیے گئے، جو معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر مبنی تھے۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تحریری اور زبانی امتحانات بھی لئے گئے، تاکہ (سراج الکفیل) تعلیمی کورس کے دوسری تعلیمی مرحلے کے آغاز کی تیاری کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: