روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نےHDL ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نیا لائٹنگ کنٹرول سسٹم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان ترقیاتی کاموں کی نگرانی مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک الیکٹرک سٹی ڈویژن کرتی ہے۔
الیکٹرک سٹی ڈویژن کے انجینئرسید باقر علی حسن نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الیکٹرک سٹی ڈویژن نے HDL ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نیا لائٹنگ کنٹرول سسٹم تیارکیا ہے اور اس سسٹم پر 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "روضہ مقدس کی تمام لائٹس کو نئی کیبلز پر منتقل کر کے ان سکرینوں سے منسلک کر دیا گیا ہے جن کے ذریعے سسٹم کو ٹچ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "اس نظام کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے، اور بجلی کے نظام میں کسی بھی خرابی کی صورت میں صارفین کو خبردار کرنے کے لیے الارم رکھتا ہے، اس کے علاوہ خاص مواقعوں پر روشنی کا رنگ مربوط طریقے سے تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔"