شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے نائیجریا میں خواتین کے لئے رمضان قرآن محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے (سفرة الكفيل) پروگرام کے تحت خواتین کے لئے رمضان قرآن محفل کا انعقاد کیا گیا۔

شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ افریقن اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ مرکز نے جمہوریہ نائجیریا کے شہر کانو میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے ابتدائی ایام میں خواتین کے لئے ایک قرآنی شام کا انعقاد کیا۔ یہ قرآنی شام افریقن اسٹڈیز سینٹر کے (سفرة الكفيل) پروگرام کا حصہ ہے کہ جو ماہ مبارک کے دوران گیارہ افریقی ممالک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس قرآنی محفل میں مومن خواتین اور بثیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس قرآنی شام میں متعدد فکری و قرآنی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں قرآن کریم کی فضیلت اور ایک حقیقی انسانی معاشرے کی تعمیر کے لیے قرٓان کریم کی اہمیت پر لیکچر، کلام الہی کی کچھ آیات کا مطالعہ اور رمضان کے بابرکت مہینے کے ایام سے متعلق عبادتیں اور اعمال شامل تھے۔"
انہوں نے کہا کہ، "اس قرآنی سیشن کے انعقاد کا مقصد افریقی معاشرے میں قرآنی ثقافت کو پھیلانا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: