قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے (بيوت النور) القرآني پراجیکٹ کے تحت الہندیہ میں مومنین کے گھروں میں تعلیمی و قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے (بيوت النور) القرآني پراجیکٹ کے تحت کربلا کے علاقے الہندیہ میں مومنین کے گھروں میں تعلیمی و قرآنی محفل کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
یہ محافل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد مومنین کے گھروں کو ذکر الہی سے منور کرنا اور قرآن پاک کی فیوض و برکات اور تعلیمات کو معاشرے کی تمام اکائیوں تک پہنچانا ہے۔

یہ پراجیکٹ انسٹی ٹیوٹ کے رمضان پروگراموں کا حصہ ہے جو مقدس کتاب کی صحیح پڑھنا سکھانے، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینے اور احیائے رمضان کے لئے گورنریٹ کے مختلف حصوں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے احیائے رمضان اور معاشرے میں قرآنی ثقافت و اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن منصوبوں کے ضمن میں متعدد قرآنی سرگرمیاں جن میں قرآن کورسز، سیمینارز، کانفرنسز اور محافل قرآن شامل ہیں، منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: