قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بابل میں النورين فورم کی سرگرمیاں جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مزار السيدة الشريفة بنت الإمام الحسن(عليه السلام) میں النورين فورم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یہ فورم قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے سربراہ سید منتظر المشائخی نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ نے النورين فورم کی سرگرمیوں کے ضمن میں مزار العلویہ شریفہ کے جنرل سیکریٹریٹ کے تعاون سے تلاوت و ختم قرآن کی مرکزی محفل کا انعقاد کیا ہے جو اس ماہ مبارک کے اختتام تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کا ایک مقصد تلاوت قرآن کریم کی ثقافت کو معاشرے میں پھیلانا اور بابل گورنریٹ سمیت ملک بھر میں نوجوانوں کو قرآن فہمی و قرآنی تعلیمات سے روشناس کروانا اور ان میں قرآنی صلاحیتوں کو پیدا کرنا ہے۔"

اپنی طرف سے مزار مبارک کے ثقافتی معاون شیخ حسن السيلاوي نے کہا، "ہم نے مسلسل دوسرے سال قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے اس رمضان قرآنی فورم کا انعقاد کیا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "فورم میں بہت سی اہم قرآنی و ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں جو نوجوانوں اور مذہب کی خدمت کرتی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: