قرآن علمی کمپلیکس یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن علمی کمپلیکس نجف کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ تمام قرآنی پروگرام اور سرگرمیاں قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے زیر نگرانی منعقد کی جاتی ہیں۔

شیخ عمار الجبوری جو قرآنی سیمینار اور ڈائیلاگ سیشن کے لیکچررز میں سے ایک ہیں، نے کہا، "ہمارے رمضان ثقافتی پروگرام کے حصے کے طور پرفرات الأوسط یونیورسٹی میں طلباء کے لئے ایک مذہبی لیکچر، ایک مکالمہ سیمینار اور قیمتی انعامات کے ساتھ ایک کوئز مقابلے کے انعقاد کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز کی ادائیگی شامل تھی۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ ثقافتی شامیں اور سیمینار نوجوانوں کی خدمت کرتے ہیں اور انہیں اپنی ثقافتی اقدار اور تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں۔"

شیخ الجبوری کے مطابق نوجوانوں کی موجودگی اور قرآنی لیکچرز اور سیمینارز میں ان کا تعامل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ موجودہ فتنوں سے متاثر نہیں ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: