شعبہ فکرو ثقافت نے وویمن الکفیل ریڈیو کے نئے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے وویمن الکفیل ریڈیو کے نئے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عاقل الیاسری نے کہا کہ نئے ہیڈکوارٹر میں ٹرانسمیشن اور پروگرامز کے لیے متعدد اسٹوڈیوز، کانفرنسز ہالز اور دیگر انتظامات، خدمات اور ریڈیو کو درکار دیگر ضرویات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ہیڈ کوارٹر میں منتقلی وویمن الکفیل ریڈیو کے توسیعی منصوبوں کی وجہ سے عمل میں آئی ہے، کیونکہ ریڈیو کے لیے الصديقة الطاهرة (عليها السلام) کمپلیکس میں ایک پوری منزل بنائی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ عمارت خواتین کے لیے وقف ہے، اور اس کا مقصد ریڈیو اسٹیشن میں خواتین کارکنوں کی تعداد میں اضافے کے بعد کام کرنے کے لیے آرام دہ جگہیں فراہم کرنا ہے۔

سید عاقل الیاسری کے مطابق نئی جگہ 1500 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر مشتمل ہے جو نشریات کے لیے مختص ہے اور ساتھ ہی ساتھ منسلک افراد کے بچوں کے لیے ڈے کیئرسنٹر کے لیے بھی جگہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: