قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے العباس فائٹنگ اسکواڈ کے جوانوں کے لیے تلاوت و ختم قرآن کی رمضانی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے رمضان المبارک کی مناسبت سے العباس فائٹنگ اسکواڈ کے جوانوں کے لیے تلاوت و ختم قرآن کی رمضانی محفل کا انعقاد کیا ہے۔

یہ بابرکت محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ "اس رمضانی و قرآنی محفل کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ماہ مقدس کے احیاء کے لیے تیار کردہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے مختلف قرآنی سرگرمیاں جن میں قرآن محافل، قرآنی شامیں، سیمینارز اور تعلیمی و تبلیغی سیشنز شامل ہیں، منعقد کئے جا رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "العلقمي کمپلیکس میں منعقد ہونے والی یہ رمضان و قرآن محفل گذشتہ تین سالوں العباس فائٹنگ اسکواڈ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، اور اس کا مقصد تلاوت قرآن کو عام کرنا، اس بابرکت مہینے کا احیاء کرنا اور اجروثواب جمع کرنا ہے۔"

اسی تناظر میں العباس فائٹنگ اسکواڈ کے سربراہ سید میثم الزیدی نے کہا، "العباس فائٹنگ اسکواڈ گزشتہ کئی سالوں سے قرآنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور قرآن کمپلیکس کے تعاون سے ماہ صیام کے موقع پر قرآنی فورمز اورمحافل کے انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔ یہ رمضان محافل شہداء وطن کے ایصال ثواب کے لیے وقف ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: