قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے قرآن کریم حفظ کرنے والے طلباء کے لیے (فئة البراعم) کے عنوان سے ختم قرآن و تعلیم قرآن کی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کتاب مجید قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں اور طلباء کے لیے (فئة البراعم) کے عنوان سے ختم قرآن و تعلیم قرآن کی محفل کا انعقاد جاری ہے۔

یہ قرآنی و تعلیمی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے زیر نگرانی منعقد کی جا رہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں حفظ کے پروفیسر شیخ مصطفی المیحی نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ ہر سال ماہ رمضان میں حفظ کرنے والے بچوں اور طلباء کے لیے الختمة القرآنية التعليمية محفل کا انعقاد کرتا ہے اور یہ رمضانی محفل انسٹی ٹیوٹ کے سال 2023 کے قرآنی و تعلیمی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس بابرکت قرآنی محفل میں حاضرین کی بڑٰ تعداد کی موجودگی میں ہر روز چارطلباء تلاوت میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ محفل رمضان المبارک کے اخٹٹام تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا، "اس قرآنی محفل میں انسٹی ٹیوٹ کے بچے فعال شرکت کر رہے ہیں۔ اس محفل کے علمی اور نفسیاتی اثرات بھی ہیں اور بچے حاضرین کی موجودگی میں گھبراہٹ کو ختم کرتے ہوئے خود اعتمادی کے ساتھ تلاوت کرنا سیکھتے ہیں۔ یہ محفل بچوں کی یاداشت اور حافظے کو بھی بہتر بنانے میں معاون ہے کیونکہ بچے محفل میں شرکت سے پہلے بھر پور تیاری کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "اس محفل کے انعقاد کا ایک اور مقصد طلباء کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اسٹیج پر آئیں اور خدا کی عظیم کتاب کی تلاوت کریں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: