العمید یونیورسٹی کی جانب سے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے لئے’’ رمضان فوڈ باسکٹ مہم‘ کا انعقاد

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران العمید یونیورسٹی کے پروفیسرز ، ملازمین اور طلباء کی جانب سے گزشتہ سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کربلا میں ضرورت مند افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے ’’سالانہ فوڈ باسکٹ مہم ‘‘ کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

اس مہم کے دوران شباب علي الاكبر (عليه السلام) تنظیم کے طلباء کے ایک گروپ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ گورنریٹ کے کے متعدد علاقوں اور محلوں میں غریب خاندانوں، شہداء کے خاندانوں اور ایتام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اخلاقی اور مالی مدد فراہم کی۔

یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حسنین عدنان الموسوی نے کہا کہ "اس مہم کی نگرانی محکمہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کرتا ہے۔ اس مہم کے دوران ضرورت مند افراد اور خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ان خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دی جا سکے۔"

اپنی بات کے اختتام پرانھوں نے کہا " یہ دورے ناصرف طالبعلموں میں سماجی اور اخلاقی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ طالبعلموں کو معاشرے میں موجود ایسے افراد کے لئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں شعور بھی اجاگر کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: