قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف اشرف میں رمضان المبارک کی مرکزی ختم قرآن محفل کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مسجد باب الحوائج نجف اشرف میں رمضان المبارک کی مرکزی ختم قرآن محفل کا انعقاد جاری ہے۔

ختم قرآن کی اس مرکزی محفل کا انعقاد قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے سربراہ سید احمد الزاملی نے کہا، "ختم قرآن کی اس مرکزی محفل کا انعقاد مسجد باب الحوائج ابی الفضل العباس علیہ السلام میں کیا جا رہا ہے اور قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تین مختلف مقامات پر ختم القرآن محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں سے مسجد باب الحوائج ابی الفضل العباس علیہ السلام میں منعقد کی جانے والی یہ محفل مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مرکزی ختم القرآن محفل گذشتہ پانچ سالوں سے منعقد کی جا رہی ہے جس میں مومنین کی بڑی تعدادا شرکت کرتی ہے۔"

باب الحوائج مسجد کے امام شیخ قاسم الجنابي نے کہا، "رمضان کی ختم قرآن محفل کا انعقاد روزانہ نماز ظہرین کے بعد ہوتا ہے اور ہر روز چار قاریان قرآن اس محفل میں شرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اس محفل کے اختتام پر ایک کوئزسیشن کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اور حاضرین سے قرآنی و دینی موضوعات سے متعلق سوالات کئے جاتے ہیں اور انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے صحیح جواب دینے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: