الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیم نے کولہے کے دائمی درد میں مبتلا ایک بچے کا کامیاب علاج کیا ہے

کربلا کے الکفیل سپیشلسٹ ہسپتال کی طبی ٹیم نے کولہے کے دائمی درد میں مبتلا ایک بچے کا کامیاب علاج کیا ہے۔

ہسپتال کے انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر علی محمد جلیل نے کہا، "(7) سالہ بچہ ہڈیوں میں سومی ٹیومر کی وجہ سے کولہے کے بائیں جانب دائمی درد میں مبتلا تھا، جس کی وجہ سے اسے آپریشن کی ضرورت تھی۔ ہم نے جدید تھرمل کیوٹری کا استعمال کرتے ہوئے اور (2) ملی میٹراوپننگ کے ذریعے ٹیومر کو ہٹایا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیومر فیمر بون کے بلائی سرے میں تھا اور اسے جراحی کے لحاظ سے مشکل جگہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور سرجری کی صورت میں مسائل اور پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جلیل کے مطابق آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی موجودگی بشمول مائیکرو ویو ڈیوائس نے اس کیس کا علاج مکمل کرنے میںاہم کردار ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: