فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے (اچھی زندگی کیسے گزاری جائے) کے عنوان سے خواتین کے لئے نفسیاتی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے کربلا میں (اچھی زندگی کیسے گزاری جائے) کے عنوان سے ایک نفسیاتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

مرکز کی ڈائریکٹر سیدہ سارہ الحفار نے کہا، "مرکز نے اپنی رمضان سرگرمی (رمضان کی شامیں) کے ایک حصے کے طور پر کربلا مقدسہ کی (چائلڈ ہڈ اتھارٹی) کی خواتین اور مختلف عمر کی گھریلو خواتین کی میزبانی کی۔ "

انہوں نے مزید کہا، "شام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد اور شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی، اس کے بعد کونسلر عذراء احمد نے (اچھی زندگی گزارنے کا طریقہ) کے عنوان سے نفسیاتی لیکچردیا۔

لیکچر کے اختتام پرکونسلر سیدہ اخلاص جواد کی جانب سے ایک مذہبی مکالمہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔"

انہوں نے کہا، "فیملی کلچر سنٹر ان فکری و ثقافتی فورمز کے ذریعے رمضان کے بابرکت مہینے میں خواتین کو علمی، نفسیاتی اور خاندانی ثقافت فراہم کرکے، مسلم خاندان کی حقیقت کو آگے بڑھانے اور خاندانی استحکام حاصل کرنے اوراہل بیت علیہم السلام کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: