شام میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا امدادی وفد اس وقت لاذقیہ کے دوردراز دیہی علاقے قرية زاما میں متاثرین کی مدد کر رہا ہے۔

شام میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی امدادی مہم ملک میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے لاذقیہ کے دوردراز دیہی علاقوں تک پہنچ چکی ہے اور روضہ مبارک کا امدادی وفد اس وقت قرية زاما میں متاثرین کی مدد کر رہا ہے۔

روضہ مبارک کے امدادی وفد کے رکن شیخ حارث الدحی نے کہا کہ لاذقیہ گورنریٹ کے کئی دور دراز دیہاتوں اور علاقوں میں زلزلہ متاثرین کو کئی ہفتوں تک انسانی امداد فراہم کرنے کے بعد ہمارا امدادی قافلہ قرية زاما تک پہنچ چکا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں صورت حال مشکل ہے کیونکہ دور دراز ہونے کی وجہ سے یہاں بہت کم امداد پہنچی ہے اور زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد اور بحالی کے لیے فوری اور بروقت امداد کی ضرورت ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے متاثرہ لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری کوششیں کیں ہیں اور انہیں امداد کے ساتھ ساتھ ان مشکلات سے نکلنے کے لئے امید اور حوصلہ بھی دیا ہے۔

روضہ مبارک کی جانب سے حال ہی میں جو امدادی قافلہ شام بھیجا گیا تھا اس میں (100) سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، جن میں (73) بڑے ٹرک بھی شامل تھے، جو پانی اور ایندھن کے علاوہ 1,000 ٹن سے زیادہ خوراک، طبی سامان اور بچوں کا فارمولا دودھ لیکر شام روانہ کی گئیں تھیں۔
نیز یہ امدادی قافلہ (2) ٹن مختلف ادویات اورطبی سامان، (5) ٹن بچوں کا فارمولا دودھ، (200) ٹن کپڑے، (200) ٹن فرنیچر کے علاوہ (10,000) لیٹر پانی، اور (75,000) ہزار لیٹر ایندھن پر مشتمل تھا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پہلا امدادی قافلہ 22 فروری کو شام کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اور اس میں (1555) ٹن سے زیادہ ادویات، خوراک، گرم کپڑے، کمبل، خیمے اور متاثرہ خاندانوں کو درکار تمام سامان شامل تھا۔

روضہ مبارک کا دوسرا امدادی قافلہ 3 مارچ کو دو سی ون طیاروں کے ذریعے 26 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لیکر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا۔

جبکہ روضہ مبارک کا تیسرا امدادی قافلہ حال ہی میں شمالی شام کے زلزلہ سے شدید متاثرہ اللاذقية گورنریٹ کے علاقے "منطقة جبلة" پہنچ چکا ہے وہاں زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی شروع کی جا چکی ہے۔

روضہ مبارک کی امدادی مہم میں 220 سے زائد افراد شامل ہیں، جو خدمت اور انسانی کوششوں میں حرم مطہر کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرین میں خوراک، ادویات، طبی سامان، لباس اور دیگر بنیادی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور بے گھر ہو جانے والے متاثرین کو رہائش کی فراہمی کے لئے خیمے لگا کر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کو بجلی کی فراہمی کے لئے الیکٹرک پاور جنریٹرز اور ایندھن بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: