شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے کینیا کےشہر ممباسا میں ماہ رمضان کی مناسبت سے پروگرام (سفرة الكفيل) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے کینیا کے شہر ممباسا میں ماہ رمضان کا "الکفیل صوفرا" پروگرام منعقد کیا۔

گیارہ افریقی ممالک میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی نگرانی شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کرتا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ ستار سعد الشمری نے کہا کہ "یہ پروگرام ماہ رمضان کی فضیلت کو ظاہر کرنے اور ممباسا شہر میں مقدس مہینے کی راتوں کے احیاء اور عبادت و اعمال کی ادائیگی کے لئے ہے، اجس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ماہ رمضان کے اس پروگرام میں دو سیشن شامل تھے، پہلا افطار سے پہلے، جس میں ماہ مقدس کی فضیلت اور جسم اور روح دونوں کے ساتھ روزے کی اہمیت پر لیکچرز شامل تھے، جب کہ دوسرا سیشن افطار کے بعد ہوا جس میں دعاء افتتاح سمیت مختلف دعائیں بھی پڑھی گئیں۔"

انہون نے وضاحت کی کہ "ریاست کینیا میں مرکز کے کوآرڈینیٹر شیخ عمار علی اس پروگرام کی نگرانی کرتے ہیں۔یہ پروگرام افریقہ میں مومنین سے مذہبی اور اخلاقی رابطے اور دیکھ بھال اور انسانی امداد فراہم کرنے کے عمل کا حصہ ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: