وفد وزارتِ عظمیٰ عراق : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے قابلِ فخر ہیں

وزارتِ عظمیٰ عراق کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ فخر قرار دیا ہے۔

وفد کی جانب سے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد سیکرٹری جنرل کے دفتر کے ڈائریکٹر اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب محمد علی ازہر اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

وزیر اعظم کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی رزوقی نے کہا، "آج ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری اور متولی شرعی سید احمد الصافی سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا، اور ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قابل فخر منصوبوں کے بارے جاننے کا موقع ملا۔ بلاشبہ یہ مقام مقدس ہمیشہ سے عطا اور خیر کا سر چشمہ ہے اور ایک ایسا مینار ہیں جس نے دوسروں کے لیے راہیں روشن کیں۔ حقیقت یہ ہے کہ روضہ مبارک کے منصوبے ایک بازو کی طرح ہیں جو ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک کے منصوبے فخر کا باعث اور بہت خاص ہیں جو ترقی اور جدت انہوں نے مختلف شعبوں میں پیدا کی ہے متاثر کن ہے، خاص طور پر زرعی منصوبے جنہوں نے صحرا کو سبز نخلستانوں میں تبدیل کر دیا ہے، اور یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ انتظامیہ دانشمند اور موثر نہ ہو۔ "

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "روضہ مبارک کے بیرونی حصوں کو وسعت دینے کے لئے جو توسیعی منصوبے اپنائے گئے ہیں، بہت اہمیت کے حامل ہیں جو اربعین کی زیارت اور دیگر مناسبات کے دوران دنیا بھر سے کربلا کے مقدس شہر میں آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔"

اسی موقع پر ہائر ایجوکیشن اور سائنسی تحقیق کی وزارت میں اسٹڈیز، پلاننگ اور فالو اپ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایہاب ناجی عباس نے کہا، "جو چیز روضہ مبارک کے منصوبوں کو ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ متعدد پیداواری شعبوں جن میں صنعت، زراعت، طب اور تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ دیگر شعبے جو خدمات فراہم کرتے ہیں، ملک کی حقیقت میں بہت اہم ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری خصوصیت جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبوں کی اہم خصوصیت ہے وہ یہ ہے کہ یہ منصوبے بین الاقوامی معیارات اور تصریحات کے لحاظ سے عالمی سطح پر موجود ترقی کی تقلید کرتے ہیں اور یہی وہ چیز ہے جو ہمیں مبارکباد دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اپنے منصوبوں میں ان کامیابیوں اور افرادی قوت کی پیداوار اور روزگار کے لیے اس کے تعاون کے لیے روضہ مباک اور اور اس کی ترقی عراق کے مفاد میں ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: